قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ دوبارہ شروع

لاہور(سپورٹس رپورٹر)قومی کرکٹرز کا سمر کیمپ ایک دن کے آرام کے  بعدگزشتہ روز دوبارہ سے شروع ہو گیا۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں جاری سمر کیمپ میں کھلاڑیوں نے فزیکل ٹریینگ کے بعد فیلڈنگ پریکٹس بھی شروع کر دی ہے اس موقعہ پر کھلاڑیوں نے فٹ بال  بھی کھیلا۔ قزافی سٹیڈیم لاہور میں جاری کیمپ میں کھلاڑیوں کی نگرانی نیشنل کرکٹ اکیڈمی کے ہیڈ کوچ محمد اکرم کر رہے ہیں۔ سمر کیمپ میں یہ کھلاڑیوں کا تیسرا ہفتہ ہے اور دو دن بعد کرکٹرز بیٹنگ اور باؤلنگ ٹریننگ بھی شروع کریں گے۔ سمر کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس بہتر کرنا ہے۔