سنوکر کھلاڑیوں کو انعامی رقم ادا نہ کرنے پر وزیراعظم نے وضاحت طلب کر لی

سنوکر کھلاڑیوں کو انعامی رقم ادا نہ کرنے پر وزیراعظم نے وضاحت طلب کر لی

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) وزیراعظم نواز شریف نے سنوکر کھلاڑیوں آصف اور سجاد کو انعامی رقم ادا نہ کرنے پر پاکستان سپورٹس بورڈ سے وضاحت طلب کر لی۔ ترجمان سنوکر اینڈ بلیئرڈ فیڈریشن نے کہا ہے کہ تنظیم نے انعامی رقم نہ ملنے پر پی ایس بی کو متعدد خطوط بھی تحریر کئے تھے۔ آصف اور سجاد نے گذشتہ دو سال کے دوران بالترتیب ورلڈ ٹائٹل اور ایشین ٹائٹل جیتے تھے۔