بین الصوبائی گرلز انڈر 16، بوائز انڈر 14 بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

 بین الصوبائی گرلز انڈر 16، بوائز انڈر 14 بیڈمنٹن، ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر

لاہور(سپورٹس رپورٹر)بین الصوبائی گرلز انڈر 16اور بوائز انڈر14بیڈمنٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اختتام پذیر ہوگئیں۔پنجاب کی منال طارق کو گرلز انڈر 16بیڈ منٹن چیمپئن شپ، بوائز انڈر 14بیڈمنٹن چیمپئن شپ میں کے پی کے حمزہ اور گرلز انڈر 16ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں پنجاب کی فاطمہ کو چیمپئن شپ کی بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔؎ڈی جی سپورٹس عثمان انور نے نمایاں کاکردگی دکھانے والے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے۔ واضح رہے کہ پنجاب نے گرلز انڈر 16بیڈ منٹن اور ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ اور خیبر پختونخوا نے بوائز انڈر 14بیڈ منٹن چیمپئن شپ کی ٹرافیاں جیتیں، خیبر پختونخوا اور آزاد کشمیر نے بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی، بوائز انڈر 14 بیڈ منٹن چیمپئن شپ میں پنجاب نے دوسری اور فاٹا نے تیسری پوزیشن حاصل کی، گرلز انڈر 16ٹیبل ٹینس چیمپئن شپ میں سندھ اور خیبر پختونخوا نے بالترتیب دوسری اور تیسری پوزیشن حاصل کی۔