بین الصوبائی انڈر 14 ہاکی چیمپئن شپ پنجاب، خیبر پی کے فائنل میں مدمقابل

بین الصوبائی انڈر 14 ہاکی چیمپئن شپ پنجاب، خیبر پی کے   فائنل میں مدمقابل

لاہور( سپورٹس رپورٹر)پنجاب اور خیبر پختونخوا کی ٹیمیں بین الصوبائی انڈر 14بوائز ہاکی چیمپئن شپ  کے فائنل میں پہنچ گئیں۔  خیبر پختونخوا نے بلوچستان کو 6-0سے شکست دیدی ۔کے پی کے کی طرف سے نبیل نے 4 جبکہ ذاکر اور فواد نے ایک ، ایک گول کیا۔ دوسرے سیمی فائنل میں  پنجاب نے گلگت بلتستان کو 4-1ہرادیا۔ چیمپئن شپ کا فائنل آج بروز ہفتہ ساڑھے چار بجے نیشنل ہاکی سٹیڈیم میں کھیلا جائے گا۔