کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف سیریز کےلئےٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے  سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

کرکٹ آسٹریلیا نے دورہ انگلینڈ اور پاکستان کے خلاف سیریز کےلئےٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے  سکواڈز کا اعلان کردیا ہے۔

آسٹریلوی سلیکٹرز نے ٹوئنٹی ٹوئنٹی فائنل میں مائیکل کلارک کی مایوس کن کارکردگی کو نظر
انداز کرتے ہوئے انہیں ایک اور موقع دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مائیکل کلارک آئرلینڈ کے خلاف واحد ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچ اور پاکستان کے خلاف دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز میں اپنی ٹیم کی قیادت کریں گے۔ تاہم انگلینڈ کے خلاف پانچ ایک روزہ اور پاکستان کے خلاف دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز میں ٹیم کی قیادت کے فرائض
رکی پونٹنگ ہی سرانجام دیں گے۔ شین واٹسن، مائیکل کلارک، مائیکل ہسی، کیمرون وائٹ، براڈ ہیڈن، مچل جانسن، ناتھن ہارٹیز اور ریان ہیرس ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور ون ڈے دونوں سکواڈز
میں جگہ دی گئی ہے۔ آسٹریلیا اور انگلینڈ کے ون ڈے سیریز بائیس جون تین جولائی تک کھیلی جائے گی جبکہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف دو ٹوئنٹی ٹوئنٹی اور دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا آغاز پانچ جولائی سے کرے گی۔