پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ اور دورہ انگلینڈ کے لئےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کل کرے گا۔

پاکستان کرکٹ بورڈ ایشیا کپ اور دورہ انگلینڈ کے لئےقومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ کل کرے گا۔

اس حوالے سے کل چیئرمین پی سی بی کی زیر صدارت اہم اجلاس منقد کیا جائے گا۔
جس میں ٹوئنٹی ٹوئنٹی کپتان شاہد آفریدی ، کوچ وقار یونس اور چیف سلیکٹر محسن خان شرکت کریں گے۔ اعجاز بٹ کے مطابق ٹیم کے
کوچ اور چیف سلیکٹر کے ساتھ ملاقات کرکے ٹیم کے کپتان کا قیصلہ کرنا چاہتے ہیں ۔ انہوں نے کہاکہ فی الحال قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان کا فیصلہ نہیں کیا گیا اس حوالے سے مشاورت جاری ہے۔ اعجاز بٹ کا کہنا ہے کہ ایشیاء کپ اور دورہ انگلینڈ کیلئے سلیکشن کمیٹی ابتدائی تیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلا ن کرے گی جس میں سے دو ٹیمیں بنائی جائیں گی۔