پاکستان نے ہانگ کانگ کودس، صفر سے شکست دیکر نواں ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ جیت لیا

پاکستان نے ہانگ کانگ کودس، صفر سے شکست دیکر نواں ایشیا بیس بال ٹورنامنٹ جیت لیا

سپورٹس کمپلیکس اسلام آباد میں بیس بال کب کے فائنل میں پاکستان نے ہانگ کانگ کو ہرا کراگلے سال فلپائن میں ہونے والی سینئر بیس بال چیمپین شپ کیلئے بھی کوالیفائی کرلیا۔ پاکستان کی جانب سے محمد فاروق اور آصف گجر نے دو دو سکور جبکہ افتخار، ظہیر، امتیاز، عثمان، زبیر اور سمیر زوار نے ایک ایک سکور کیا۔ گزشتہ روز تھائی لینڈ نے افغانستان کو ہرا کر ٹورنامنٹ میں تیسری پوزیشن حاصل کرلی تھی۔پاکستان فیڈریشن بیس بال کے صدر شوکت جاوید نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کیے۔اٹھارہ سے پچیس مئی کے درمیان کھیلی جانے والی اس ٹورنامنٹ میں مجموعی طور پرپاکستان ہانگ کانگ افغانستان اور تھائی لینڈ کی ٹیمیوں سمیت چار ممالک نے حصہ لیا۔