ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز اور جنوبی افریقہ کے درمیان پانچ ایک روزہ میچوں کی سیریز کا دوسرا میچ آج کھیلا جائے گا۔

ویسٹ انڈیز میں جاری  ایک روزہ میچوں کی سیریز میں جنوبی افریقہ کو میزبان ٹیم کے خلاف ایک صفر کی برتری حاصل ہے۔ جنوبی افریقہ کی ٹیم انتظامیہ نے گذشتہ میچ کھیلنے والی ٹیم کو برقرار رکھنے کا فیصلہ کیا، پہلے ایک روزہ میچ میں ہاشم آملہ اور اے بی ڈیویلئیرز نے شاندار سینچریز سکور کرکے اپنی ٹیم کی کامیابی میں اہم کردار ادا کیا تھا۔ ویسٹ انڈین ٹیم میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے جبکہ خیال ظاہر کیا جارہا ہے کہ زخمی کیمار روچ اور چندرپال اس میچ میں بھی حصہ نہیں لے سکیں گے۔ ویسٹ انڈین کپتان کرس گیل کا کہنا ہے کہ وہ یہ میچ جیت کر سیریز میں کم بیک کریں گے۔