دفاعی چیمپئن روس کی سویتلانہ کوزنیٹسووا، امریکہ کی وینس ولیمز، روبن سوڈرلنگ اور ویلفریڈ سونگا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

دفاعی چیمپئن روس کی سویتلانہ کوزنیٹسووا، امریکہ کی وینس ولیمز، روبن سوڈرلنگ اور ویلفریڈ سونگا نے فرنچ اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے دوسرے مرحلے کے لئے کوالیفائی کرلیا

پیرس میں جاری سال کے دوسرے گرینڈ سلام ٹینس ٹورنامنٹ کے افتتاحی روز دفاعی چیمپئن روس کی سویتلانہ کوزنیٹسووا نے رومانیہ کی سورانا کرسٹی کے خلاف سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ ایک سے کامیابی حاصل کرکےاگلے
مرحلے میں جگہ بنائی۔
ادھرسیکنڈ سیڈ امریکہ کی وینس ولیمز نے سوئٹزرلینڈ کی پیٹی شنیڈر کو سٹریٹ سیٹس میں چھ تین اور چھ تین سے پچھاڑ کر اگلے مرحلے کے لئے کوالیفائی کیا۔
ارجنٹائن کی گسیلا ڈلکو نے بیلاروس کی وکٹوریہ ازارینکا کو سٹریٹ سیٹس میں چھ ایک چھ دو سے شکست دی۔
ٹورنامنٹ کے مینز ایونٹ میں نمبرپانچ سیڈ سویڈن کے روبن سوڈرلنگ نے فرانس کے لارينٹ ريکارڈرک کے خلاف چھ صفر، چھ دو اور چھ تین سے کامیابی حاصل کی۔
ادھر فرانس کے جو ویلفریڈ سونگا نے جرمنی کے ڈینیل برانڈز کو سخت مقابلے کے بعد چار چھ، چھ تين ، چھ دو ، چھ سات اور سات پانچ سے شکست دی۔
دوسری جانب فرانس ہی کے جولین بنیٹو نے لیٹویا کے ایرنیسٹ گلبیز کے خلاف واک اوور حاصل کیا۔ گلبز پہلے دونوں سیٹس میں چار چھ اور دو چھ سے شکست کھانے کے بعد انجری کے باعث کھیل سے دستبردار ہوگئے۔