انٹرمیلان نے 45 سال بعد یورپیئن چیمپئنز فٹبال لیگ جیت لی

لندن (نیٹ نیوز) یورپی چیمپئنز فٹ بال لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب انٹر میلان نے جرمن کلب بائرن میونخ کو 2-0 سے شکست دیکر یورپی چیمپئنز فٹ بال لیگ کا ٹائٹل جیت لیا۔ یورپی چیمپئنز فٹ بال لیگ کے فائنل میں اطالوی کلب انٹرمیلان کی جرمن کلب بائرن میونخ کے خلاف فتح میں جہاں ٹیم کے کھلاڑی ڈے گو ملیٹو نے اہم کردار ادا کیا وہیں ٹیم کے مینجر جوزے مورینیو نے تاریخ میں اپنا نام رقم کرانے میں کامیابی حاصل کی کی۔ انٹرمیلان کے مضبوط دفاع کےبعد ٹیم کے سٹرائیکر ڈے گوملیٹو نے میچ میں دو گول کئے اور یوں کلب نے 45 سال بعد یہ اعزاز جیت لیا۔ ڈبے گوملیٹو نے گول میچ کے 34 ویں اور 17 ویں منٹ میں کئے میچ میں بائرن کلب کی ٹیم نے 7 بار گول کرنے کی کوشش کی لیکن ناکام رہی جبکہ انٹر میلان کی جانب سے گول کرنے کی دو بھی کوشش کی گئیں اور دونوں کامیاب رہیں ۔ ٹیم کے مینجر مورینیو نے اس سے پہلے 2004ءمیں یہ کپ پورٹو کے ساتھ جیتا تھا اور اب انٹر میلان کے مینجر کی حیثیت سے یہ کپ جیت کر وہ تاریخ کے تیسرے ایسے شخص بن گئے ہیں جنہوں نے دو مختلف کلبوں کو فتح دلائی۔ اس سے پہلے ارنسٹ بیبل اور اوٹمز بٹرفیلڈ کے پاس یہ اعزاز حاصل تھا سینتالیس سال کی عمر میں جوزے مورینیو نے یہ اعزاز میلان کولدایا اور ان کا سفر ابھیجاری ہے۔ فتح کی وجہ سے جوزے مورینیو موسم گرما میں فٹ بال کے سب سے بڑے کلب رئیل میڈرڈ کے مینجر کی پوزیشن حاصل کر سکتے ہیں۔