امریکا : پہلے ٹی 20 انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو 28 رنز سے ہرا دیا

فلوریڈا (جی این آئی) امریکا میں منعقدہ پہلے ٹی ٹونئٹی انٹرنیشنل میں نیوزی لینڈ نے سری لنکا کو اٹھائیس رنز سے ہرا دیا فلوریڈا میں نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کا انتخاب کیا اور سات وکٹ پر ایک سو بیس رنز بنائے راس ٹیلر ستائیس اور کپتان ویٹوری اکیس رنز ناٹ آﺅٹ کے ساتھ نمایاں رہے سری لنکا کے مینڈس نے دو وکٹ لئے ایک سوا اکیس رنز کے آسان ہدف کے تعاقب میں سری لنکا کی پوری ٹیم آخری اوور میں بانوے رنز پر ڈھیر ہو گئی اینجلومیتھیوز ستائس اور سنگا گارا سترہ رنز کے سوا کوئی سری لنکن بیٹسمین ڈبل فیگر میں اسکور نہیں کر سکا نیوزی لینڈ کے اسٹائرس نے تین کیل ملز اور مک کے نے دو دو وکٹ لئے سیریز کا دوسرا اور آخری میچ آج کھیلا جائیگا۔