پی سی بی ویمن ونگ : کنڈیشنگ کیمپ کیلئے 25 کھلاڑیوں کا اعلان

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پاکستان کرکٹ بورڈ ویمن ونگ نے کنڈیشنگ کیمپ کیلئے پچیس کھلاڑیوں کے ناموں کا اعلان کر دیا۔کیمپ 25جون سے 11جولائی تک کاکول اکیڈمی ایبٹ آباد میں لگایا جائیگا۔کھلاڑیوں میں بسمعہ معروف،سیدہ نین فاطمہ عابدی، ندا ڈار، جویریہ خان، مرینہ اقبال، اسماویہ اقبال، سدرہ نواز، سعدیہ یوسف، سمیعہ صدیقی، ثانیہ خان، کائنات امتیاز، ارم جاوید، ناہیدہ بی بی،، ثناء گلزار، انعم امین،سدرہ امین، رابعہ شاہ، عالیہ ریاض، دانیا بیگ، غلام فاطمہ، عائشہ ظفر، ایمن انور، ماہم طارق او رنشرہ سندھ شامل ہیں۔ کھلاڑیوں کا تعلق نیشنل چیمپئن شپ میں حصہ لینے والی مختلف ٹیموں سے ہے۔ کیمپ کا مقصد کھلاڑیوں کی فزیکل فٹنس کو بہتر کرنا ہے۔ پاکستان ٹیم نے اکتوبر ، نومبر میں ویسٹ ایڈیز کا دورہ بھی کرنا ہے۔