نیشنل سٹیڈیم کراچی کے گراونڈ مین شکور حسین گرمی کی شدت کے باعث انتقال کرگئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس )نیشنل سٹیڈیم کراچی کے گراونڈ مین شکورحسین گرمی کے شدت کے باعث انتقال کرگئے۔پینتالیس سالہ شکورحسین گزشتہ بیس سال سے نیشنل سٹیڈیم کراچی میں کیوریٹرکے فرائض انجام دیرہے تھے، شکورحسین ہیٹ سٹروک کے باعث گزشتہ صبح چھ بجے انتقال کرگئے، مرحوم نے اپنے پسماندگان میں بیوہ اورچاربچے سوگوارچھوڑے ہیں۔ شکورحسین کی میت ان کے آبائی علاقے آزاد کشمیرلے جائی جائیگی جہاں نمازجنازہ کے بعد ان کی تدفین کی جائیگی۔