مڈل آرڈر بلے بازحارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) قومی ٹیم کو سری لنکا میں دھچکا‘ ٹیسٹ سکواڈ میں شامل نوجوان مڈل آرڈر لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے‘ پاکستان واپس بھیجے جانے کا امکان ہے۔ پاکستان ٹیم کے مڈل آرڈر لیفٹ ہینڈڈ بیٹسمین حارث سہیل گھٹنے کی انجری کا شکار ہوگئے ہیں جس کی وجہ سے گزشتہ روز پریکٹس میں حصہ نہیں لے سکے۔ذرائع کے مطابق دوسرے ٹیسٹ میں حارث سہیل کی شرکت فٹنس سے مشروط ہے۔ ان کی انجری سے متعلق سری لنکا میں میڈیکل ٹیسٹ کروایا جائے گا جس کے بعد فیصلہ کیا جائے گا کہ وہ سیریز کے باقی میچ کھیلیں گے یا ان کو وطن واپس بھیج دیا جائے گا۔