مستفیض الرحمان کی جانب سے خود کو آئیڈیل قرار دیے جانے پر محمد عامر خوش

کراچی(آن لائن) اسپاٹ فکسنگ میں پابندی کی سزا بھگت کر ڈومیسٹک کرکٹ میں واپس لوٹنے والے فاسٹ بولر عامر بنگلہ دیشی پیسر مستفیض الرحمان کی جانب سے خود کو آئیڈیل قرار دیے جانے پر کافی خوش ہیں۔ان کا کہنا ہے کہ مجھے مستفیض کی جانب سے یہ سن کر کافی خوشی ہوئی کہ وہ میری طرح کا بولر بننا چاہتا ہے،میں یہ کہنا چاہوں گا کہ خود ان کا کیریئر بھی کافی شاندار دکھائی دیتا ہے، وہ ایک اچھے فاسٹ بولر کیلئے درکار تمام ہتھیاروں سے لیس ہیں۔