لاہور پریس کلب کے زیراہتمام ’’میڈیا کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ‘‘ ٹیموں کے نام طلب

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) لاہور پریس کلب کے زیر اہتمام کونسل ممبران پر مشتمل میڈیا آرگنائزیشنز کے مابین فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ " میڈیا کپ فلڈ لائٹ کرکٹ ٹورنامنٹ2015 ئ" کا انعقاد کیا جا رہا ہے ۔ ٹورنامنٹ میں حصہ لینے والے اداروں کی کرکٹ ٹیموں کے کپتان اپنے کھلاڑیوں کے نام لاہور پریس کلب آفس میں 27 جون تک بھجوا دیں۔ ٹیموں کے کپتان اپنے14 کھلاڑیوں اور 2 آفیشلز پر مشتمل کرکٹ کٹ کا سائز بھی ساتھ فراہم کریں۔