شعیب ملک ٹی ٹونٹی میچز میں5000رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے گیارہویں کرکٹر بن گئے

شعیب ملک ٹی ٹونٹی میچز میں5000رنز بنانے والے پہلے پاکستانی اور دنیا کے گیارہویں  کرکٹر بن گئے

سپن کوچ مشتاق احمد نے یاسر شاہ اور ذولفقار بابر کو سخت ٹریننگ کروائی ۔ کپتان مصباح الحق کا کہنا ہے سلو بولرز کو بہتر کھیلنے والے آئی لینڈرزکا ہوم گراؤنڈ پر شکار بڑا کارنامہ ہے،یاسر شاہ کو ایشین کنڈیشنز کے ساتھ انگلینڈ اور آسٹریلیا میں بھی عمدہ کارکردگی دکھانے کا ہنر سیکھنا ہوگا۔ نوجوان بیٹسمین بھی چیلنج قبول کرنے لگے ہیں،سرفراز، اسد شفیق اور اظہر علی جیسے نوجوان بیٹسمین بھی اب ذمہ داری اٹھانے اور چیلنج قبول کرنے لگے ہیں لیکن سیریز جیتنے کیلیے کارکردگی کا تسلسل برقرار رکھنا ہوگا۔ جنید خان انجری کے بعد واپس آئے ہیں،انھیں ردھم میں آنے میں وقت لگے گا، پیسر کی صلاحیتوں پر اعتماد برقرار ہے تاہم کولمبو ٹیسٹ سے قبل دیکھیں گے کہ تکنیکی طور پر ہمارے پلان میں ان کی ٹیم میں جگہ بنتی ہے یا نہیں۔قومی ٹیم 9سال بعد سری لنکا میں ٹیسٹ سیریز جیتنے کیلئے پر عزم ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے
کہ کولمبو ٹیسٹ میں جنید خان کی جگہ میڈیم پیسر عمران خان کو کھلایا جائے گا