تعلیمی اداروں میں برازیلین جیوجٹسو کا اجراء

لاہور (نمائندہ سپورٹس+سپورٹس رپورٹر) پاکستان مارشل آرٹس ایسوسی ایشن کے وفد نے ٹرسٹ تعلیم و ترقی برائے مستحق طلباء TEDDS کے ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ ایسوسی ایشن کے صدر انور محی الدین نے ایڈمنسٹریٹر گروپ کیپٹن ریٹائرڈ انور چودھری اور دیگر اراکین کو برازیلین جیوجٹسو کے حوالے سے تفصیلی پریزنٹیشن دی۔ انہوں نے کہا کہ گذشتہ تین دہائیوں سے پاکستان کے سکولز، کالجز، یونیورسٹیز قانون نافذ کرنے والے اداروں اور مسلح افواج میں کراٹے اور کک باکسنگ کی ترویج کر رہے ہیں اور یہ ہمارا مشن ہے۔ پاکستان کے تعلیمی اداروں میں پروموٹ کیا جائے۔