بارش کے باعث کھیلوں کی سرگرمیاں ماند رہیں

لاہور(سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) شہر میں ہونے والی بارش کے بعد کرکٹ اور فٹبال کی سرگرمیاں مکمل طور پر ماند رہیں۔منگل کی صبح شہر میں ہونے والی بارش کے باعث کھیلوں کے میدانوں میں پانی جمع ہوگیا ماڈل ٹائون فٹبال کلب اینڈ اکیڈمی ایک روز کیلئے بند کر دی گئی، سمر کیمپ اور کلب کے کھلاڑی ٹریننگ سیشن میں حصہ نہ لے سکے، مزید بارش نہ ہوئی تو کل بدھ کے روز ٹریننگ شیڈول کے مطابق ہوگی۔بارش کا پانی جمع ہونے کے باعث کرکٹ کلبوں کے نیٹ بھی بند رہے۔