آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے دوبارہ بلا لیا

آئی سی سی نے محمد حفیظ کو بائولنگ ایکشن ٹیسٹ کیلئے دوبارہ بلا لیا

لاہور (سپورٹس رپورٹر+ نمائندہ سپورٹس) گال ٹیسٹ میں بولنگ ایکشن کے شکنجے میں دوبارہ آنے والے محمد حفیظ کو ٹیسٹ کے لیے یکم جولائی کو چنائی لیب میں بلا لیا گیا۔ 14 روز کے بعد ایکشن میں فیل ہو گئے تو پروفیسر پر ایک سال کی پابندی لگ جائے گی۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ محمد حفیظ چودہ دن کے اندر تک بائولنگ کے جوہر دکھا سکتے ہیں یعنی محمد حفیظ سری لنکا کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ میچ میں بھرپور نمائندگی حاصل کر سکتے ہیں۔ اس سے پہلے محمد حفیظ کا بولنگ ایکشن ابوظہبی میں نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلتے ہوئے گزشتہ سال نومبر میں رپورٹ ہوا تھا بعد میں پابندی کا شکار ہوئے۔ رواں سال اپریل میں چنائی کی بائیو مکینک لیب میں کلیئر کر لیا اب پھر محمد حفیظ کے بولنگ ایکشن پر سوالیہ نشان لگ گیا ہے۔