امریکہ میں بیس بال کا سابق کھلاڑی گرل فرینڈ سمیت گھر میں قتل

ہیوسٹن (آئی این پی) امریکہ میں بیس بال کے سابق کھلاڑی کو گرل فرینڈ سمیت گھر میں قتل کر دیا گیا۔ ہوسٹن میں پچاس سالہ ڈیرل ہیملٹن اور اس کی چوالیس سالہ گرل فرینڈ مونیکا جارڈن کی نعشیں گھر سے ملیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ ڈیرل کی نعش گھر کے داخلی دروازے کے پاس پڑی تھی اور اس کے جسم میں کئی گولیاں پیوست تھیں۔ ڈیرل کی گرل فرینڈ مونیکا کی نعش گھر کے دوسرے حصے سے ملی لیکن اس کے جسم پر گولی کا نشان دیکھ کر ایسے لگتا ہے جیسے کسی نے خود زخم لگایا ہو۔ گھر میں چودہ ماہ کا ایک بچہ بھی تھا جو مونیکا نے گود لے رکھا تھا، وہ محفوظ رہا جسے ٹیکساس چائلڈ پروٹیکٹو سروسز کے سپرد کر دیا گیا ہے۔