اختر رسول، رانا مجاہد بیلجیئم پہنچ گئے

لاہور(سپورٹس رپورٹر/ نمائندہ سپورٹس) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے صدر اولمپئن اختر رسول اور سیکرٹری اولمپئن رانا مجاہد ہاکی ورلڈ لیگ سیمی فائنل ٹورنامنٹ میں پاکستان ٹیم کے کھلاڑیوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے لئے بیلجیئم پہنچ گئے ہیں۔ پاکستان سپورٹس بورڈ کے ڈائریکٹر جنرل ٹیکنیکل بھی یورپ کے دورہ پر روانہ ہو رہے ہیں۔