گولڈن سٹار کرکٹ کلب کو ماڈل بنانے کا فیصلہ

لاہور(سپورٹس رپورٹر) گولڈن سٹار کر کٹ کلب کو ملک کی پہلی پروفیشنل اور ماڈل کلب بنانے کا فیصلہ کر لیا گیا ،آئندہ سیزن میں کھلاڑیوں کو انعامات سے نوازا جائے گا اور دی جائے گی۔ اس سلسلہ میں ایگزیکٹو کمیٹی کا اجلاس صدر واصف زمان کی زیرصدارت ہوا۔ جس میں سیکرٹری شہباز علی نے گذشتہ سال کی کار کردگی رپورٹ پیش کی اورگذشتہ سیزن میں کلب کی کا ر کردگی کے بارے میں تفصیلات سے آگاہ کیا۔