چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ شبیر اقبال نے جیت لی

اسلام آباد (اے پی پی) شبیر اقبال نے 19 ویں چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ کا ٹائٹل جیت لیا۔ دفاعی چیمپئن وحید چوتھے نمبر پر رہے۔ کراچی گالف کلب میں چیمپئن شپ کے آخری روز سٹار قومی کیوئسٹ شبیر اقبال نے عمدہ فارم کے سلسلے کو برقرار رکھتے ہوئے چیف آف نیول سٹاف اوپن گالف چیمپئن شپ جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ یہ شبیر اقبال کا دسواں سی این ایس اوپن گالف ٹائٹل ہے۔ انہوں نے فائیو انڈر پار 277 سکورز کئے۔ شبیر اقبال نے چیمپئن شپ کے ابتدائی روز سے ہی اپنی برتری برقرار رکھی اور آخر تک اسے برقرار رکھتے ہوئے ٹائٹل اپنے نام کیا۔ محمد منیر دوسرے، محمد طارق تیسرے اور دفاعی چیمپئن وحید چوتھے نمبر پر رہے۔ وسیم رانا امیچور ٹائٹل اپنے نام کرنے میں کامیاب رہے۔ راولپنڈی کے غفار احمد نے سینئر پروفیشنل ٹائٹل جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔