پی ایس بی ریفریشر کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

پی ایس بی ریفریشر  کوچنگ کورس آج شروع ہو گا

اسلام آباد (این این آئی)پاکستان سپورٹس بورڈ کے زیر اہتمام ریفریشر کوچنگ کورس آج منگل سے کراچی میں شروع ہوگا۔ پاکستان باکسنگ فیڈریشن کے سیکرٹری محمد اکرم خان کے مطابق کوچنگ کورس میں 25 باکسنگ کے کوچز شرکت کرینگے اور انہیں ایشین کوالیفائیڈ کوچ نصر اللہ ، حبیب شاہ ، علی اکبر شاہ قادری اور زیغم سہیل جدید اور اعلیٰ معیار کی تربیت دینگے ۔واضح رہے کہ پانچ روزہ کوچنگ کورس 28جون اختتام پذیر ہوگا۔