پنجاب اولمپک ڈے رن سائیکل ریس شاہین کلب نے جیت لی

پنجاب اولمپک ڈے رن سائیکل ریس شاہین کلب نے جیت لی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) پنجاب اولمپک ایسوسی ایشن کے زیراہتمام ہونے والی اولمپک ڈے رن سائیکل ریس شاہین کلب کے نعما ن علی نے جیت لی ۔ 20 کلومیٹر فاصلے پر محیط سائیکل ریس پنجاب سٹیڈیم سے صبح6 بجے شروع ہوئی اور فیروز پور روڈ ،گجومتہ سے ہوتی ہوئی پنجاب سٹیڈیم پر ہی اختتام پذیر ہوئی ۔ 20 کلومیٹر فاصلے پر محیط سائکل ریس میں 37سائیکل سواروں نے حصہ لیا ۔جس میں نعمان علی نے پہلی ، عظیم نے دوسری  ، محمد ناصر نے تیسری ، سنی نے چوتھی اور جمشید علی نے پانچویں پوزیشن حاصل کی ۔