پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس کل ہوگا

اسلام آباد (اے پی پی) پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کا اہم اجلاس (کل ) بدھ کو صبح 9 بجے ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین اور ورلڈ بلائنڈ کرکٹ کونسل کے صدر سید سلطان شاہ کریں گے   اجلاس میں پی بی سی سی کے 8 ڈائریکٹرز محمد بلال ستی ‘ نفیس احمد ‘ تنویر حسین ملک ‘ طارق محمود اعوان ‘ حبیب اللہ خٹک ‘ عمران احمد شیخ ‘ سید سلمان بخاری اور الیاس ایوب شرکت کریں گے ۔ اجلاس  میں آئندہ مالی سال 2014-15ء کے بجٹ کی منظوری دی جائے گی۔ اس طرح اجلاس میں رواں سال فروری میں   پاک بھارت بلائنڈ کرکٹ سیریز کی رپورٹ بھی پیش کی جائے گی اجلاس میں پاکستان میں بلائنڈ کرکٹ کونسل کے کلب کرکٹ کو مضبوط کرنے کے لئے اقدامات تجویز کرنے سمیت دیگر اہم فیصلے بھی متوقع ہیں۔