ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

ورلڈ سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کی مسلسل تیسری کامیابی

شرم الشیخ (نوائے وقت رپورٹ) ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان نے مسلسل تیسری بار فتح حاصل کر لی۔ نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ ٹیم سنوکر چیمپئن شپ میں پاکستان کے کوئسٹ محمد سجاد نے تیسرے میچ میں مصر کے کوئسٹ محمد خیری کو 4-1 سے ہرا دیا۔ قبل ازیں   محمد سجاد نے شاندار کھیل پیش کرتے ہوئے ایرانی کیوئسٹ کو 2 کے مقابلے میں 4 فریمز سے شکست دے کر مسلسل تیسری کامیابی حاصل کی۔ پاکستانی ٹیم دفاعی چیمپئن گروپ جے میں آج منگل کو آخری گروپ میچ میں لیبیا تھری کے مدمقابل ہوگی۔