قومی ہارڈ کورٹ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ ارحم عتیق نے جیت لی

اسلام آباد (اے پی پی) ارحم عتیق نے نوفل کلیم کو شکست دے کر قومی ہارڈ کورٹ جونیئر ٹینس چیمپئن شپ جیت لی،بوائز انڈر 14- کے سنگلز کا ٹائٹل الہلام خان نے اپنے نام کیا جبکہ مینز ڈبلز کے ایونٹ میں طلحہ زبیر اور حسنین منظور نے کامیابی حاصل کی، چیمپئن شپ کی اختتامی تقریب کے مہمان خصوصی سینیٹر دلاور عباس تھے جہنوں نے کھلاڑیوں میں انعامات تقسیم کئے ۔ اس موقع پر پاکستان ٹینس فیڈریشن کے نائب صدر محمد عارف قریشی بھی موجود تھے۔  پاکستا ن سپورٹس کمپلیکس میں کھیلے گئے بوائزانڈر 18-سنگلز کے  فائنل میں ارحم عتیق نے نوفل کلیم کو 7-6 اور 7-0 سے ہرا کر چیمپئن ہونے کا اعزاز حاصل کیا۔بوائز انڈر 14- کے فائنل میں الہلام خان نے عزفہ عبدالرحمن کو 6-7 ، 6-1 اور 4-1 (ریٹائرڈ) سے فتح حاصل کی جبکہ مینز ڈبلز کے فائنل میں طلحہ زبیر اور حسنین منظور نے نوفل کلیم اور ریحان کو شکست دے کر کامیابی حاصل کی۔  چیمپئن شپ میں ملک بھر سے 32 کھلاڑیوں نے حصہ لیا۔