بھارتی ٹیم انگلینڈ پہنچ گئی،26 جون کو ٹور میچ سے دورے کا آغاز کریگی

لندن (اے پی پی) بھارت کی کرکٹ ٹیم دو ماہ کے دورہ پر انگلینڈ پہنچ گئی 26 جون کو لائسیسٹرشائر کے خلاف تین روزہ ٹور میچ سے دورے کا آغاز کرے گی۔ بھارت اور انگلینڈ  کے درمیان ٹیسٹ سیریز کا آغاز 9 جولائی سے ہو گا۔ دوسرا ٹیسٹ 17 سے 21 جولائی، تیسرا 27 سے 31 جولائی، چوتھا 7 سے 11 اگست جبکہ پانچواں اور آخری ٹیسٹ 15 سے 19 اگست تک کھیلا جائے گا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان ون ڈے سیریز کا پہلا میچ 25 اگست، دوسرا میچ 27 اگست، تیسرا میچ 30 اگست، چوتھا میچ 2 ستمبر جبکہ پانچواں میچ 5 ستمبر کو کھیلا جائے گا۔ بھارتی ٹیم 7 ستمبر کو انگلینڈ کے خلاف سیریز کے واحد ٹی ٹونٹی میچ کے ساتھ دورے کا اختتام کرے گی۔