ایل سی سی اے انتخابات، سکروٹنی کا مرحلہ مکمل، امیدواروں کی حتمی فہرست جاری

لاہور(سپورٹس رپورٹر) پی سی بی الیکشن کمیشن نے ایل سی سی اے  کے انتخابات کے لئے سکروٹنی کے بعد حتمی امیدواروں کی  فہرست جاری کردی۔ ویسٹ زون  کے صدارتی امیدوار مبارک علی کی تعلیمی قابلیت پوری نہ ہونے پر نامزدگی فارم مسترد کر دیئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق  پی سی بی قوانین کے مطابق ایل سی سی اے کے انتحابات لڑنے  کے لئے کسی بھی گروپ کے صدر اور سیکرٹری ایک ہی زون سے نہیں ہونگے۔ ایل سی سی اے کی صدارت کے لئے ویسٹ زون سے خواجہ ندیم، ایسٹ زون سے عمران بچہ جبکہ ویسٹ زون ہی سے  جنرل (ر )توقیر ضیاء کے کاغذات درست قرار دیئے گئے۔ سیکرٹری شپ کیلئے ویسٹ زون سے شعیب ڈار ،نارتھ زون سے میاں مبین  اور نارتھ زون سے محمد نصیر شہزاد اور ایسٹ زون  سے نجم مرزا  اسطرح خزانچی کی سیٹ پر نارتھ زون سے میاں مبین،ایسٹ زون سے عبدالماجدخان ،ویسٹ زون سے محمد نعیم خان اور ایسٹ زون سے سرفراز احمد اور  ایسٹ زون ہی سے جاوید امین  کے کاغذات کو درست قرار دیا گیا۔نامزدگی فارم 7 روز کے اندر واپس لئے جا سکتے ہیں۔