انڈر 20 ریسلنگ چیمپئن شپ آرمی نے جیت لی

بھکر (نامہ نگار)پاکستان آرمی ٹیم قومی ریسلنگ انڈر 20 کی چیمپئن بن گئی۔ ہائیرایجوکیشن ٹیم کے خواب ادھورے رہ گئے۔ پاکستان آرمی ٹیم کے کھلاڑیوں نے بہترین پرفارمنس کا مظاہرہ کرتے ہوئے سب سے زیادہ پوائنٹس حاصل کئے جس کی بنیاد پر جنرل ٹرافی کے حقدار ٹھہرے۔