انڈر 17دورہ انگلینڈ کیلئے ٹرائلز میچ این سی اے مجاہد نے این سی اے شاہین کو شکست دیدی

لاہور (سپورٹس رپورٹر) دورہ انگلینڈ کیلئے قومی انڈر 17 کرکٹ ٹیم کی تشکیل کے لئے ہونے والے پہلے ٹرائلز میچ میں این سی اے مجاہد نے این سی اے شاہین کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی۔ایل سی سی اے گراؤنڈ میں کھیلے جانے والے میچ میں این سی اے شاہین پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 35 اوورز میں 129 رنز پر آؤٹ ہو گئی ۔این سی اے شاہین کی جانب سے حامد عالم  30 سکور بنا کر نمایاں بلے باز رہے ۔ا ین سی اے مجاہد کی جانب سے فراز خان اور محمد سلطان نے 3،3  جبکہ محمد عمران نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا.۔ جواب میں این سی اے مجاہد نے مطلوبہ ہدف 31 اوورز میں 6 کھلاڑیوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ این سی اے مجاہد کی جانب سے محمد عرفان  30 ، محمد عمران  29 اور وصی حسن 28 سکور پر ناٹ آؤٹ رہے۔ این سی اے شاہین کی جانب سے عاقب خان نے 3 اور اکرام اللہ نیازی نے 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔