وزیراعظم کا بین الصوبائی رابطہ کمیٹی پر پہلا عدم اعتماد

لاہور (سپورٹس رپورٹر) وزیر اعظم پاکستان کا بین الصوبائی رابطہ کمیٹی پر پہلا عدم اعتماد، وزیر اعظم نواز شریف نے چیئرمین پی سی بی کے عہدہ کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ کی جانب سے مانگے گئے ناموں کو مسترد کر دیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ بین الصوبائی رابطہ کمیٹی کی طرف سے تین ایسے نام بھجوائے گئے تھے جن میں ایک نام ایسا تھا جو کمیٹی اور پاکستان سپورٹس بورڈ کے ساتھ غیر قانونی طور پر بننے والی عبوری پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن کے لیے کام کر رہے ہیں جبکہ دیگر ناموں میں ماجد خان کا ایک نام ایسا تھا جس پر غور کیا جا سکتا تھا لیکن ماجد خان کا تعلق پاکستان تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان سے تھا۔ تیسرے امید وار چشتی مجاہد کو تجزیہ نگار کہا جا سکتا ہے لیکن انہیں بطور کرکٹ بورڈ چیئرمین تقرر کیا جانا ممکن نہیں تھا۔