نشتر پارک سپورٹس کمپلیکس میں زیر تعمیر ٹینس سٹیڈیم کا افتتاح ستمبر میں ہوگا

لاہور (سپورٹس رپورٹر) نشترپارک سپورٹس کمپلےکس میں زیر تعمیر عالمی معیار کے ٹینس سٹیڈیم کا افتتاح ستمبر میں کیا جائیگا۔پنجاب حکومت کی جانب سے نشترپارک میں ٹینس سٹیڈیم کیلئے صوبائی بجٹ میں تین کروڑپچاس لاکھ چار ہزارروپے مختص کیے گئے ہیں۔ بجٹ میں فنڈز مختص کیے جانے کے بعد ٹینس سٹیڈیم کی تعمیر کا کام دوبارہ شروع ہوگیا ہے۔ ٹھیکیدار کو ٹینس سٹیڈیم کی تعمیر کیلئے تین ماہ کا وقت دیا گیا ہے۔ انتظامیہ کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شرےف ستمبر میں بین الاقومی معیار کے سٹیڈیم کا افتتاح کرینگے۔ ٹینس سٹیڈیم میں انٹرنیشنل معیار کے کورٹس بنائے جائیں گے جس میں ہارڈ اور گراسی کورٹ شامل ہیں جبکہ سٹیڈیم کے باہر بھی پریکٹس کیلئے چار کورٹس تعمیر کیے جائیں گے۔
 جن میں کوچز نئے کھلاڑیوں کو تربیت دیں گے۔