نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بننے والے پہلے صحافی بن گئے

نجم سیٹھی پی سی بی کے چیئرمین بننے والے پہلے صحافی بن گئے

لاہور( سپورٹس رپورٹر ) نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے چیئرمین بننے والے پہلے صحافی بن گئے ہیں۔ نجم سیٹھی پاکستان کرکٹ بورڈ کے 34 ویں چیئرمین یا صدر ہونگے۔ قےام پاکستان کے بعد جب کرکٹ بورڈ تشکےل دےا گےا تو اس کو بورڈ آف کر کٹ کنٹرول پاکستان کا نام دیا گیا تھا۔ نواب آف ممدوٹ افتخار حسین خان کو بورڈ آف کرکٹ کنٹرول پاکستان کے پہلے صدر بنے کا اعزاز حاصل ہے۔ وہ مئی 1948سے لے کر مارچ 1950تک اس عہدے پر فائز رہے۔ 1950ءمیں چوہدری نذیر احمد خان بی سی سی پی کے دوسرے صدر بنے وہ ستمبر 1951ءتک اس عہدے پر فائز رہے۔ عبد الستار پیرزادہ تیسرے صدر بنے، 1953ءمیں بورڈ میں صدر کے ساتھ ساتھ چیئرمین کا عہدہ بھی متعارف کروایا گیا اور سید مخدوم زادہ حسن محمود چیئرمین منتخب ہوئے۔ ان کے بعد میاں امین الدین، محمد علی بوگرہ، میجر جنرل سکندر مرزا، اے ٹی نقوی، ایس ایم محمود، این ایم خان، جنرل محمد ایوب خان جسٹس اے آر کارنلیس، مظفر حسین، سید فدا حسین، آئی اے خان، عبد الحفیظ کارادار، چوہدری محمد حسین، لیفٹنٹ جنرل کے ایم اظہر، ائر مارشل نور خان، لیفٹنٹ جنرل غلام صفدر بٹ، لیفٹنٹ جنرل زاہد علی اکبر، جسٹس ڈاکٹر نسیم حسن شاہ، جاوید برکی، عارف علی عباسی چیف ایگزیکٹو، سید ذوالفقار علی شاہ بخاری، ماجد خان چیف ایگزیکٹو، خالد محمود، مجیب الرحمن، ڈاکٹر ظفر الطاف، لیفٹنٹ جنرل توقیر ضیائ، شہر یار خان، ڈاکٹر نسیم اشرف، اعجاز بٹ اور چوہدری ذکاءاشرف اس عہدے پر فائز رہے۔