قومی ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں کی بس خراب، ٹیکسیوں میں ایئرپورٹ پہنچے

کراچی (نوائے وقت رپورٹ) پاکستان ہاکی ٹیم کی بس ایئرپورٹ کے راستے میں خراب ہونے سے کھلاڑی تاخیر سے ایئرپورٹ پہنچے۔ نجی ٹی وی کے مطابق ورلڈ ہاکی لیگ کیلئے ملائیشیا جانے والے کھلاڑی بس خراب ہونے سے تاخیر سے کراچی ایئرپورٹ پہنچے۔ بعض کھلاڑی ٹیکسیوں میں ایئرپورٹ آئے اور انہوں نے کرایہ بھی خود دیا۔ بس شارٹ سرکٹ کی وجہ سے خراب ہوئی۔