جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے قومی ٹیم آج اردن روانہ ہوگی

اسلام آباد(آن لائن) قومی ٹیم ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے آج اردن روانہ ہوگی۔ پاکستان سکواش فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل ونگ کمانڈر عبدالوہاب مروت کے مطابق یہ چیمپئن شپ 25 سے 29 جون تک اردن میں کھیلی جائے گی جس میں پاکستانی ٹیم مینز انڈر 19 کے مقابلوں کیلئے طیب اسلم اور علی بخاری حصہ لیں گے جبکہ عماد فرید اور بلال ذاکر کو ٹیم میں اضافی طور پر رکھا گیا ہے۔ خواتین انڈر 17 کے مقابلوں میں سعدیہ گل اور مدنیہ ظفر حصہ لیں گی۔ قومی ٹیم عالمی جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں شرکت کیلئے 15 جولائی کوپولینڈ روانہ ہوگی۔