بلائنڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اجلاس 30 جون ہوگا

ایبٹ آباد (این این آئی)پاکستان بلائینڈ کرکٹ کونسل کے بورڈ آف ڈائریکٹر کا اہم اجلاس 30 جون کو ایبٹ آباد میں منعقد ہوگا۔ اجلاس کی صدارت پاکستان بلائنڈ کرکٹ کونسل کے چیئرمین سید سلطان شاہ کریں گے۔ اجلاس میں کلبز کے متعلق آئینی ترامیم پر غور اور اس کا از سرنوجائزہ لیا جائے گا۔