انگلینڈ کو شکست‘ بھارت نے آخری چیمپئنز ٹرافی جیت لی

انگلینڈ کو شکست‘ بھارت نے آخری چیمپئنز ٹرافی جیت لی

برمنگھم (سپورٹس ڈیسک) بھار ت نے انگلینڈ کو 5 رنز سے شکست دے کر چیمپینئز ٹرافی کا آخری ایڈیشن جیت لیا۔ بارش سے متاثرہ میچ کو بیس بیس اوور تک محدود کردیا گیا۔ انگلینڈ نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ بھارت نے 7 وکٹوں کے نقصان پر 129 رنزبنائے۔ روہت شرما 9، شیکھر دھون 31، ویرات کوہلی 43، کارتھک 6، سریش رائنا ایک، کپتان دھونی صفر، ایشون ایک رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ جدیجہ 33 اور کمار ایک رنز پر ناٹ آﺅٹ رہے۔ روی بوپارہ نے تین، اینڈرسن، براڈ اور ٹریڈویل نے ایک ایک وکٹ حاصل کی، انگلینڈ کی ٹیم ہدف حاصل کرنے میں ناکام رہی اور 8 وکٹوں کے نقصان پر 124 رنز بنا سکی۔ کپتان ایلسٹر کک 2، آئن بیل 13، جوناتھن ٹراٹ 20، جوروٹ7 ، آئن مورگن 33، روی بوپارہ 30، بٹلر صفر، بریسنن 2 رنز بنا کر آﺅٹ ہوئے۔ براڈ 7 اور ٹریڈویل 5 رنز بناکر ناٹ آﺅٹ رہے۔ اشانت شرما، ایشون اور جدیجہ نے دو دو جبکہ یادیو نے ایک وکٹ حاصل کی۔ جدیجہ مین آف دی میچ جبکہ شیکھر دھون ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے۔