بھارت کو شکست دینے پر خوشی ہوئی، حکومت نے مبارکباد دی نہ انعام دیا: عظیم سرور
حافظ آباد (نمائندہ نوائے وقت) نیپال میں انٹر نیشنل بیڈ منٹن چیمپئن شپ کے فائنل میں بھارت کو ہرانیوالے کھلاڑیوں کوکسی حکومتی شخصیت نے مبارکباد دی نہ انعام کا اعلان کیا۔حافظ آباد کے محمد عظیم سرور اور لاہور کے حافظ عرفان سعید نے گولڈ میڈل حاصل کیا۔محمد عظیم سرور کا کہنا ہے کہ انٹر نیشنل ٹائٹل جتنے پر خوشی ہے لیکن حکومت نے مبارکبا دی نہ انعام کا اعلان کیا ‘کوئی حکومتی شخصیت اور فیڈریشن کے عہدیدار ایئر پورٹ پر اُن کا خیر مقدم کرنے تک نہ پہنچے۔ خواہش ہے بیڈ منٹن میں پاکستان کا نام روشن کروں ۔ پاکستان میں ٹیلنٹ کی کوئی کمی نہیں اگر انہےں بین الا قوامی معےار کی سہولےات اور تربیت فراہم کی جائے تو دنےا بھر میں ملک کا نام روشن کر سکتے ہےں۔عظیم سرور کے اہل خانہ اُن کی شاندار فتح پر خوش اور حکومتی عدم دلچسپی پر نالاں نظر آتے ہیں۔ انکا کہنا تھا کہ کرکٹ کے بعد اب بیڈ منٹن کے عالمی مقابلے میں بھی پاکستان نے روایتی حریف بھارت کو شکست دی جو پوری قوم کے لئے بہت بڑا اعزاز ہے انکا کہنا تھا کہ بیڈ منٹن فروغ کے لئے مقامی سطح پر کھلاڑےوں کو بہتر مواقع فراہم کےے جائےں ۔محمد عظیم سرور نے اس سے قبل نہ صرف نیشنل چیمپئین اوررینکنگ چیمپئین کا اعزاز حاصل کیا بلکہ انڈےا،دوبئی،ملائشیا،بحرین،ترکی اور نیپال میں بھی پاکستان کی نمائندگی کرتے ہوئے گولڈ میڈل حاصل کےے۔