فرانسیسی مڈ فیلڈر پال پوگبا کو مانچسٹر یونائیٹڈ نے ایک سیزن کیلیے دس کروڑپاؤنڈز کی پیش کش کی ہے
مانچسٹر یونائٹیڈ نے فرنچ مڈ فیلڈر پال پوگبا کی خدمات حاصل کرنے کے لئے انہیں ایک سیزن کے دس کروڑ پائونڈ کی پیش کش کی ہے اگر پوگبا یہ آفر قبول کر لیتے ہیں تو وہ دنیا کے مہنگے ترین فٹبالر بن جائیں گے۔ یورو کپ 2016 میں فرانس کی نمائندگی کرتے ہوئے پال پوگبا نے بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے اپنی ٹیم کو یورو کے فائنل میں پہنچوانے میں اہم کردار ادا کیا تھا۔
اس سے پہلے ریال میڈرڈ نے گیرتھ بیل کو 94 ملین یورو میں انگلش کلب پر ٹوہم سے خریدا تھا۔
دنیا کے مہنگے ترین فٹ بالرز کی لسٹ میں پرتگال کے رونالڈو،ارجنٹائن کے لیونل میسی اور ویلز کے گیرتھ بیل شامل ہیں.