ریٹائرمنٹ کا ارادہ نہیں ‘نیا منیجر آنے سے ٹیم میں تبدیلی آئیگی :وائن رونی
لندن (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ فٹ بال ٹیم کے کپتان وائن رونی نے نئے منیجر سام ایلر ڈائس کی تعیناتی کو خوش آمدیدکہتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی تقرری سے ٹیم میں تبدیلی آئے گی ۔ یور و کپ میں ناقص کارکردگی کے باوجود انٹر نیشنل فٹ بال سے ریٹائر منٹ نہیں لے رہاہوں ۔
میں مکمل طور پر فٹ ہوں اور انگلش ٹیم کیلئے کھیلتا رہوں گا۔نئے منیجر اپنے انداز سے ٹیم کو چلائیں گے اور ان کا طریقہ اچھا ہی ہوگا۔ہماری ٹیم ان کی رہنمائی میں کامیاب ہوسکتی ہے ۔