آسٹریلین اوپن :ایلینا سویتلانہ شکست کے بعد ایونٹ سے آئوٹ
ملتان (سپورٹس ڈیسک )آسٹریلین اوپن کے ویمن سنگلز میں بڑا اپ سیٹ ہو گیا۔ عالمی نمبر چار ایلینا سوِیتلانا غیر معروف جرمن ٹینس کھلاڑی سے ہار کر آؤٹ ہوگئیں۔میلبرن میں جاری ٹینس سیزن کے افتتاحی گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے زبردست مقابلے جاری ہیں۔ ویمن سنگلز کوارٹر فائنل میں یوکرائن کی سیڈ فور ایلینا سووِیتلانا اور بیلجئم کی ایلیس مرٹنز مدمقابل ہوئیں۔ غیر معروف ویمن یعنی عالمی نمبر سینتیس نے میچ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا۔بیلجئیم سٹار نے فیورٹ کھلاڑی کو ٹف ٹائم دیتے ہوئے چھ چار سے پہلا سیٹ اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں بھی اسی جذبے کے ساتھ کھیلیں برتری کی دھاک نے نامور کھلاڑی کو بھی کم بیک نہ کرنے دیا چھ صفر کی جیت یعنی تجربہ کار سوویتلانا کو سٹریٹ سیٹس میں شکست ہو گئی تہتر منٹ تک جاری رہنے والے اس میں کی جیت نے بیلجئن مرٹنز کو سیمی فائنل کا ٹکٹ دلا دیا۔