سہ ملکی سیریز: بنگلہ دیش کی زمبابوے کیخلاف 91 رنز سے فتح
ملتان (سپورٹس ڈیسک) سہ ملکی ون ڈے سیریز کے 5 ویں میچ میں بنگلہ دیش نے زمبابوے کو 91 رنز سے ہرا دیا۔ شیر بنگلہ نیشنل سٹیڈیم بنگلہ دیش نے ٹاس جیت کر بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 50 اووروں میں 9 وکٹوں پر 216 رنز بنائے۔ تمیم اقبال 76 اور شکیب الحسن نے 51 رنز کی اننگز کھیلی۔ زمبابوے کے گریم کریمر 4 اور کائل جاروس نے 3 وکٹ لئے۔ جواب میں زمبابوین ٹیم 36.3 اووروں میں 125 پر ڈھیر ہو گئی۔ سکندر رضا 39 اور گریم کریمر نے 23 رنز بنائے۔ بنگلہ دیش کے شکیب الحسن 3‘ مشرفی مرتضیٰ اور سنزام الاسلام 2,2‘ روبیل حسین نے ایک وکٹ حاصل کی۔ تمیم اقبال کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔