ولیمز سسٹرزآسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں

میلبورن (اے پی پی) ولیمز سسٹرز، سوتیلانا کزنٹسوا اور وکٹوریہ آزارینکا آسٹریلین اوپن ٹینس ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ میں پہنچ گئیں جبکہ اگینسسکا راڈوانسکا اور ڈینیلا ہینچوا تیسرے راﺅنڈ میں ہار کر ٹورنامنٹ سے باہر ہوگئیں۔ گذشتہ روز کھیلے جانے والے ٹورنامنٹ میں امریکہ کی نامور ٹینس سٹار اور عالمی نمبر ایک سرینا ولیمز نے روایتی کھیل پیش کرتے ہوئے سپین کی کارلاسوارز نوارو کو سٹریٹ سیٹس میں6-0اور6-3 سے اور ان کی بڑی بہن وینس ولیمز نے میزبان کیسے ڈیلاکیوا کو 6-1،7-6اور7-4 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ روس کی تھرڈ سیڈ سوتیلاناکزنٹسوا کو جرمنی کی انجلیکیوکربر سے پہلے سیٹ میں3-6کی شکست کا سامنا کرنا پڑا تاہم انہوں نے کم بیک کرتے ہوئے اگلے دونوں سٹریٹ سیٹس میں جرمن حریف کو7-5اور6-4 سے ہرا دیا۔ تیسرے راﺅنڈ کے دیگر میچوں میں وکٹوریہ آزارینکا نے تاتھینا گاربن کو 6-0 اور 6-2 سے، ویرا ذونا ریوا نے گسیلاڈلکوکو6-1 اور 7-5 سے، فرانیسیسکا شیون نے اگنیسکا راڈوانسکا کو 6-2 اور 6-2 سے اور نالئی نے ڈینیلا ہینچوا کو 7-5،3-6 اور 6-2 سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے چوتھے راﺅنڈ کےلئے کوالیفائی کر لیا۔