انڈر 19 کرکٹ ورلڈ کپ : ویسٹ انڈیز انگلینڈ کو ہرا کر سیمی فائنل میں پہنچ گیا

ویلنگٹن (اے پی پی) پاکستان نے آئی سی سی انڈر 19 ورلڈکپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں ویسٹ انڈیز اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان رنجیورا میں کھیلے جانے والا دوسرا کوارٹر فائنل میچ بھی بارش کے باعث 36اوورز تک محدود کر دیا گیا جس میں ویسٹ انڈیز نے انگلینڈ کو 18رنز سے ہرا کر سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے مقررہ 34.4 اوورزمیں 166رنز بنا کر انگلینڈ کی ٹیم کو جیت کےلئے 167رنز کا ہدف دیا۔ جواب میں ویسٹ انڈین باﺅلرزکی شاندارباﺅلنگ کی بدولت انگلش ٹیم 33.1اوورز میں 148رنز بنا کر آﺅٹ ہوگئی اور ویسٹ انڈیز کی ٹیم نے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔ نیپئرمیں کھیلاجانے والا تیسراکوارٹر فائنل میچ بھی بارش سے متاثر ہوا اوریہ میچ 27اوورز تک محدود کردیا گیا تھا جس میں زمبابوے اور آئرلینڈ کی ٹیمیں مد مقابل تھیںجس میں آئرلینڈ کی ٹیم نے زمبابوے کو 7 وکٹوں سے ہرا کر ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل کےلئے کوالیفائی کرلیا۔بارش کے باعث یہ میچ بھی 27اوورز تک محدود کردیا گیاجس میں زمبابوے کی ٹیم نے پہلے کھیلتے ہوئے 26.2 اوورزمیں 102رنز بنا کر آئرلینڈ کوجیت کےلئے 103رنزکا ہدف دیا۔جواب میں آئرش ٹیم نے سٹائرلنگ کے 65رنز کی بدولت مطلوبہ ہدف 20.2اوورزمیں حاصل کرکے زمبابوے کی ٹیم کو ٹورنامنٹ سے باہر کردیا۔