ٹی20وارم اپ میچ‘ آک لینڈ نے پاکستان کو 5 وکٹوں سے ہرا دیا

آکلینڈ، لاہور (این این آئی، مانیٹرنگ نیوز) آکلینڈ نے وارم اپ ٹی ٹونٹی میچ میں پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دیدی۔ پاکستانی ٹیم صرف 91رنز پر ڈھیر ہوگئی جواب میں آکلینڈ نے 14ویں اوور میں مقررہ ہدف پورا کر لیا۔ مائیکل بیٹس نے چار وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان کی جانب سے عمر اکمل25، عمرگل 19 اور یونس خان 18رنز بنا کر نمایاں رہےسعید اجمل اور شعیب اختر نے دو دو کھلاڑیوں کو آﺅٹ کیا کپتان شاہد آفریدی نے کہاکہ ٹیم مثبت سوچ کے ساتھ نیوزی لینڈ آئی ہے، انہیں پوری امید ہے کہ سیریز میں اچھے نتائج سامنے آئیں گے۔ پاکستان اور نیوزی لینڈ میں تین ٹی ٹونٹی سیریز اتوار سے شروع ہوگی۔ دریں اثناءوقار یونس نے کہا کہ ٹی ٹونٹی پریکٹس میچ میں ناکامی پریشانی کی بات نہیں۔