نیشنل گیمز : خواتین کے تیراکی کے مقابلوں میں پاک فوج 3 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی

اسلام آباد (آئی این پی)31 ویں قومی کھیلوں کے سلسلے میں خواتین کے تیراکی کے مقابلوں میں پاک فوج 3 طلائی تمغوں کے ساتھ پہلے نمبر پر آگئی۔ جمعرات کو یہاں اسلام آباد سپورٹس کمپلیکس میں خواتین کے تیراکی کے مقابلوں میں پاک فوج کی کرن خن نے افتتاحی روز 2 طلائی تمغے جیتے۔ پاک فوج کرن خان کے 2 طلائی تمغوں کے ساتھ مجموعی طور پر 3 طلائی اور 2 چاندی تمغے جیت کر 65 پوائنٹس کے ساتھ پہلے نمبر پرہے۔ سندھ کی ٹیم 2 چاندی اور 3 کانسی تمغے جیت کر 35 پوائنٹس کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔