میاں افتخار حسین بیڈمنٹن فیڈریشن کے صدر، عامر حیات روکھڑی سیکرٹری منتخب

لاہور (سپورٹس رپورٹر، مانیٹرنگ نیوز) پاکستان اولمپک ایسوسی ایشن سے الحاق رکھنے والی پاکستان بیڈمنٹن فیڈریشن کے انتخابات میں اتفاق رائے سے میاں افتخار حیسن کو صدر اور عامر حیات روکڑی کو سیکرٹری جنرل منتخب کر لیا گیا۔ انتخابات میں فیڈریشن سے الحاق رکھنے والی 13 ایسوسی ایشنز نے شرکت کی۔ انتخابات میں منتخب ہونے والے دیگر عہدیداران میں ظفر علی خان، طارق میر، طارق منہاس اور واپڈا کے نمائندے کو نائب صدور، میر طاہر اسحاق جوائنٹ سیکرٹری جبکہ پاکستان ریلوے کے سید اقبال کو خزانچی مقرر ہوئے۔ اس موقع پر فیڈریشن کے ایگزیکٹو ممبران کا انتخاب بھی عمل میں لایا گیا جن میں نصیر، ریاست علی محمود، عبدالسلام، طارق زمان شامل ہیں۔